کراچی۔ 5 مئی (اے پی پی) مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند نظرنہیں آیا، پہلا روزہ منگل 7 مئی کو ہوگا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کی زیرِ صدارت دفتر محکمۂ موسمیات(میٹ کمپلیکس) کراچیمیں اتوار کو منعقد ہوا۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں زونل رویتِ ہلال …
ماہِ رمضان کا چاند نظرنہیں آیا، منگل کو پہلا روزہ ہوگا، مفتی منیب الرحمن

مزید خبریں
کراچی۔ 5 مئی (اے پی پی) مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند نظرنہیں آیا، پہلا روزہ منگل 7 مئی کو ہوگا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کی زیرِ صدارت دفتر محکمۂ موسمیات(میٹ کمپلیکس) کراچیمیں اتوار کو منعقد ہوا۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرپر منعقد ہوئے ۔ملک بھر میں کہیں سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئیں، لہٰذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ یکم رمضان المبارک 1440ھ منگل 7 مئی 2019ء کو ہوگا۔








