ما ہرےن کی مکئی کے کاشتکاروں کو فصل کی بہترپےداوار کیلئے کھادوں کے مناسب استعمال کی ہدایت

119

فیصل آباد۔21اپریل (اے پی پی )محکمہ زراعت نے مکئی کے کاشتکاروں کو فصل کی بہتر نشو ونما اور اچھی پیداوار کیلئے کھادوں کے مناسب استعمال کی ہدایت کی ہے ۔ محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ کھادوں کا بروقت استعمال انتہائی مفید نتائج کاحامل ثابت ہواہے ۔ انہوںنے کہاکہ مکئی کی سنتھیٹک اقسام میں ایک بوری یوریا فصل کی اونچائی ایک فٹ ہونے پر ، ایک بوری یوریا فصل کا قد اڑھائی سے تین فٹ ہونے پر اور ایک بوری یوریا فی ایکڑ فصل پر سٹہ نمودار ہونے سے پہلے ڈالنا ضروری ہے۔