25.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںمتاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے...

متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،وفاقی وزیر توانائی

- Advertisement -

اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کو گیپکو ہیڈ کوارٹر گوجرانولہ کے دورہ کے موقع پر بجلی کے نقصانات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ پاور ڈویژن کے مطابق اس موقع وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، قدرتی آفات میں عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ اویس لغاری نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، عوام کی مشکلات کاحل اولین ترجیح ہے۔

وفاقی وزیر توانائی نے ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،پانی اترنے کے بعد بجلی کی بحالی سے متعلق کوئی بہانہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سردار اویس لغاری نے کہا کہ بجلی صارفین کسی بھی پریشانی کی صورت میں کمپلینٹ آفس سے رابطہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کمپنیوں کی نجکاری ہماری ترجیح ہے۔ اویس لغاری نے کہا کہ اوور بلنگ کی مد میں وصول کئے گئے پیسے عوام کو واپس کئے گئے ہیں، پاور سیکٹر بہتری کی جانب گامزن ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں