دبئی۔ 7 اگست (اے پی پی) متحدہ عرب میں ایک ایشیائی باشندے نے ایمانداری کا ثبوت دیتے ہوئے راہ چلتے ملنے والے 2 لاکھ درہم پولیس کے حوالے کر دیئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دبئی میں ایک ایشیائی مزدور کو 2 لاکھ 10ہزار درہم راستے میں پڑے ہوئے ملے جسے اس نے پولیس سٹیشن جا کر پولیس کے حوالے کر دئے ۔دبئی پولیس سٹیشن کے نائب سربراہ کرنل راشد محمد الشحی نے ایشیائی مزدور کی ایمانداری کی تعریف کرتے ہوئے اسے اعزاز سے نوازا اورکہا کہ ہمیں معاشرے میں ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے دبئی پولیس نے مذکورہ رقم بیت المال میں جمع کرا دی ہے تاکہ جب اس رقم کا کوئی حقیقی دعویدار سامنے آئے تواس کے حوالے کر دی جائے گی۔