متحدہ عرب امارات او آئی سی کا چیئرمین ہونے کی حیثیت سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی بربریت رکوانے، مسئلہ کشمیر کو حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے،سپیکر اسدقیصر

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے متحدہ عرب امارات پر زور دیا ہے کہ وہ اسلامی مما لک کی تنظیم (او آئی سی) کا چیئرمین ہونے کی حثیت سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی بربریت کو رکوانے اور مسئلہ کشمیر کو حل کرانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے، پا کستان اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیر کے عوام کی امنگوں کے …

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے متحدہ عرب امارات پر زور دیا ہے کہ وہ اسلامی مما لک کی تنظیم (او آئی سی) کا چیئرمین ہونے کی حثیت سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی بربریت کو رکوانے اور مسئلہ کشمیر کو حل کرانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے، پا کستان اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیر کے عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کا داعی ہے۔ قزاخستان سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انہوں نے ان خیالا ت کا اظہار متحدہ عرب امارات کی فیڈرل نیشنل کو نسل کی سپیکر امل القبوسی سے یورو ایشیاءکانفرنس کے موقع پر نور سلطان قزاخستان میں ہونے والی اپنی ملا قات میں کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے جموں و کشمیر کی آئینی حثیت کو تبدیل کرکے غیر آئینی اور یکطرفہ فیصلہ نے مقبوضہ وادی میں حالات کو پہلے سے زیادہ ابتر کر دیا ہے اور 51 دنوں سے جاری کرفیو کے دوران بھارتی افواج کی طرف سے جموں و کشمیر میں کی جانے والی انسانی حقوق کی سنگین خلا ف ورزیوں نے مظلوم کشمیری عوام کے مصائب میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی طرف سے مسلسل خاموشی ان کی بے حسی کی عکاس ہے۔ انہوں نے مقبوضہ وادی میں بھارتی ظلم و بربریت روکنے کےلئے عالمی برادری پر بھرپور آواز اٹھا نے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید خبریں