متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کے ملازمین کے لئے میڈیکل انشورنس لازمی قرار

143
متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کے ملازمین کے لئے میڈیکل انشورنس لازمی قرار

دبئی ۔3جنوری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کے ملازمین کے لیےمیڈیکل انشورنس لازمی کردی گئی ہے۔ کارکنوں کے اقاموں کا اجرا اور تجدید کے لئے میڈیکل انشورنس پالیسی حاصل کرنا ضروری ہوگا۔

الامارات الیوم کے مطابق اماراتی وزارت افرادی قوت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی تمام ریاستوں میں مشترکہ طورپر نجی شعبے کے ملازمین اور معاون کارکنوں کو سالانہ میڈیکل انشورنس پالیسی کی فراہمی کی ذمہ داری آجر پر ہوگی۔

لازمی میڈیکل انشورنس پالیس کا نفاذ یکم جنوری 2025 سے کیا گیا ہے اس سے قبل جن کے اقاموں کی تجدید کی جائے چکی ہے وہ اس سے مستثنی ہوں گے تاہم انہیں دوبارہ اقامہ تجدید کرانے کے لئے پہلے میڈیکل انشورنس پالیسی حاصل کرنا ہو گی ۔

میڈیکل انشورنس پالیسی مقررہ اور منظور شدہ اداروں سے حاصل کرنا ضروری ہوگا جن کا لنک پاسپورٹ آفس سے ہونا چاہئے۔

میڈیکل انشورنس کا سالانہ پریمیم 320 درہم مقرر ہے جس میں پالیسی ہولڈر کو طبی سہولت حاصل کرنے کےلیے 20 فیصد ادا کرنا ہوگا جبکہ باقی رقم انشورنس کمپنی کے ذمہ ہوگی۔