متحدہ عرب امارات نے اندرون ملک نوکریوں کے خاتمے کی وجہ سے تمام ممالک کے لیے پالیسی سلو ڈائون کی ہے، معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری

اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اندرون ملک نوکریوں کے خاتمے کی وجہ سے تمام ممالک کے لیے پالیسی سلو ڈائون کی ہے ۔ زلفی بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس وقت متحدہ عرب امارات میں کافی نوکریاں ختم ہوئی ہیں جس کے بعد متحدہ عرب امارات کی حکومت …

اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اندرون ملک نوکریوں کے خاتمے کی وجہ سے تمام ممالک کے لیے پالیسی سلو ڈائون کی ہے ۔ زلفی بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس وقت متحدہ عرب امارات میں کافی نوکریاں ختم ہوئی ہیں جس کے بعد متحدہ عرب امارات کی حکومت نے فیصلہ کیا کہ ملک میں موجود باہر سے آنیوالوں کو پہلے ملازمتیں فراہم کی جائیں گی لہذا انہوں نے باہر سے افرادی قوت منگوانے کا سلسلہ تھوڑا سلو کر دیا ہے ۔ وہ چاہتے ہیں کہ ملک کے اندر موجود باہر کے ممالک کو افراد کو پہلے ملازمتیں فراہم کی جائیں ۔ زلفی بخاری نے کہا کہ یواے ای نے پالیسی صرف پاکستان کیلئے نہیں بلکہ تمام ممالک کے لیے اپنائی ہے، کورونا وباءکے دوران بھی یوے ای کیلئے ہماری لیبر کا اضافہ ہوا ہے اس بات کی تصدیق یو اے ای کی وزارت محنت و افرادی قوت نے بھی کی ہے ۔