ابوظہبی۔19مارچ (اے پی پی):متحدہ عرب امارات نے ایرانی گیس تنصیبات پر اسرائیلی بمباری کی مذمت کی ہے اور اسے امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی میں خطرناک اضافہ قرار دیا ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نےبیان میں کہا ہے کہ توانائی کے مراکز پر اس نوعیت کے حملے عالمی سطح پر توانائی سے متعلق امور کی سلامتی پر حملے ہیں۔ اس نوعیت کے …
متحدہ عرب امارات کی ایرانی گیس فیلڈ پر اسرائیلی حملے کی مذمت

مزید خبریں
ابوظہبی۔19مارچ (اے پی پی):متحدہ عرب امارات نے ایرانی گیس تنصیبات پر اسرائیلی بمباری کی مذمت کی ہے اور اسے امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی میں خطرناک اضافہ قرار دیا ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نےبیان میں کہا ہے کہ توانائی کے مراکز پر اس نوعیت کے حملے عالمی سطح پر توانائی سے متعلق امور کی سلامتی پر حملے ہیں۔
اس نوعیت کے حملوں کے ماحولیاتی اعتبار سے بھی بدترین اثرات ہوں گے جس سے شہریوں کی صحت اور جانوں کو خطرہ ہوگا نیز سمندروں میں سفر اور نقل و حمل بھی متاثر ہوگی۔ واضح رہے کہ ایران یہ گیس فیلڈ قطر کے ساتھ شیئر کرتا ہے۔








