ابوظہبی۔14جولائی (اے پی پی):متحدہ عرب امارات نے بلوچستان میں مسافر بسوں پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد بے گناہ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام کے مطابق یو اے ای کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے ان مجرمانہ کارروائیوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہر …
متحدہ عرب امارات کی بلوچستان میں مسافر بسوں پر دہشت گرد حملے کی مذمت
ابوظہبی۔14جولائی (اے پی پی):متحدہ عرب امارات نے بلوچستان میں مسافر بسوں پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد بے گناہ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام کے مطابق یو اے ای کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے ان مجرمانہ کارروائیوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہر قسم کی دہشت گردی اور تشدد کی مستقل مخالفت کا اعادہ کیا ہے، جو کسی بھی ملک کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتی ہیں۔ بیان میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین، حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا اور اس اندوہناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔









