متحدہ عرب امارات کی عجمان یونیورسٹی کے وفد نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ

اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی عجمان یونیورسٹی کے وفد نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں دونوں اداروں کے درمیان تعلیمی، تحقیقی اور ادارہ جاتی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں وائس چانسلر برائے انسٹی ٹیوشنل پلاننگ اینڈ ایفیکٹیو نیس پروفیسر مستحسن میر اور ڈین ریسرچ اینڈ گریجویٹ سٹڈیز پروفیسر کامران ارشد شامل تھے۔ ملاقات کے دوران اسلامی یونیورسٹی …

اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی عجمان یونیورسٹی کے وفد نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں دونوں اداروں کے درمیان تعلیمی، تحقیقی اور ادارہ جاتی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں وائس چانسلر برائے انسٹی ٹیوشنل پلاننگ اینڈ ایفیکٹیو نیس پروفیسر مستحسن میر اور ڈین ریسرچ اینڈ گریجویٹ سٹڈیز پروفیسر کامران ارشد شامل تھے۔

ملاقات کے دوران اسلامی یونیورسٹی کے وائس پریذیڈنٹ (ریسرچ اینڈ انٹرپرائز) پروفیسر ڈاکٹر احمد شجاع سید اور دیگر سینئر حکام نے وفد کو یونیورسٹی کی ترقی، تحقیقی منصوبوں اور عالمی درجہ بندی میں بہتری کے حوالے سے آگاہ کیا۔ دونوں جامعات نے مشترکہ تحقیق، طلبہ و اساتذہ کے تبادلے اور ادارہ جاتی معیار میں بہتری کے لئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ آخر میں یادگاری شیلڈز اور تحائف کا تبادلہ کیا گیا جسے دوستی اور طویل المدتی تعلیمی شراکت داری کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا گیا۔