ابوظہبی ۔27اگست (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی قومی فضائی کمپنیوں نے اپنے روٹس کی تعداد بڑھا کر 606 کر دی ہے ۔ اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی قومی فضائی کمپنیوں کے روٹس میں کارگو اور دیگر روٹس شامل ہیں جو 2023 کے اختتام تک 586 مقامات تھے اور اب یہ تعداد 3.4 فیصد زیادہ ہے۔ جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کی آمدورفت 140 ملین …
متحدہ عرب امارات کی قومی فضائی کمپنیوں نے اپنے روٹس کی تعداد بڑھا کر 606 کر دی

مزید خبریں
ابوظہبی ۔27اگست (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی قومی فضائی کمپنیوں نے اپنے روٹس کی تعداد بڑھا کر 606 کر دی ہے ۔ اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی قومی فضائی کمپنیوں کے روٹس میں کارگو اور دیگر روٹس شامل ہیں جو 2023 کے اختتام تک 586 مقامات تھے اور اب یہ تعداد 3.4 فیصد زیادہ ہے۔ جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کی آمدورفت 140 ملین تک پہنچنے کا اندازہ لگا یا ہے جو امارات کی قومی فضائی کمپنیوں کی ترقی اور مسابقت کو ظاہر کرتا ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق ایمریٹس کی 144 سے زیادہ مقامات تک رسائی ہے۔ اتحاد ایئرویزعالمی نیٹ ورک میں 79، فلائی دبئی 125، ایئرعربیہ 218، اور ویز ایئر ابوظہبی 40 مقامات تک پہنچتی ہے۔اتحاد ایئرویز اپنی حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر 2030 تک 125 مقامات تک پہنچنے کے لیے اپنے نیٹ ورک کو توسیع دے رہی ہے جس کا مقصد سالانہ بنیادوں پر مسافروں کی تعداد کو 33 ملین تک بڑھانا ہے۔
ایمریٹس بھی اہم مارکیٹوں میں بڑھتی ہوئی طلب پوری کرنے کےلیے اپنے نیٹ ورک کو توسیع دے رہی ہے۔فلائی دبئی اس وقت افریقہ، وسطی ایشیا، وسطی اور جنوب مشرقی یورپ، پاکستان، بھارت اور جنوب مشرقی ایشیا کے 58 ممالک میں 125 مقامات کے وسیع نیٹ ورک کو آپریٹ کررہی ہے۔ایئر عربیہ، امارات، مراکش، مصر اور پاکستان میں اپنے مرکز سے 218 مقامات سے وسیع نیٹ ورک کو چلا رہی ہے۔امارات کی لو بجٹ ویزایئر ابوظہبی 40 مقامات پر خدمات انجام دے رہی ہے اور وہ اپنے آپریشنز کو وسعت دے رہی ہے۔







