متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کا نئے سال کے موقع پر دنیا بھر کے ممالک کے لیے ترقی اور استحکام کا پیغام

ابوظہبی۔31دسمبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کا نئے سال کے موقع پر دنیا بھر کے ممالک کے لیے ترقی اور استحکام کا پیغام دیا ہے ۔ امارات نیوز ایجنسی وان کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر، شیخ محمد بن زاید النہیان نے دنیا بھر کے ممالک کے سربراہوں اور رہنماؤں کو نئے سال 2025 کی مبارکباد پیش کی ہے ۔ انہوں نے ان کے لیے صحت، خوشحالی، …

ابوظہبی۔31دسمبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کا نئے سال کے موقع پر دنیا بھر کے ممالک کے لیے ترقی اور استحکام کا پیغام دیا ہے ۔

امارات نیوز ایجنسی وان کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر، شیخ محمد بن زاید النہیان نے دنیا بھر کے ممالک کے سربراہوں اور رہنماؤں کو نئے سال 2025 کی مبارکباد پیش کی ہے ۔ انہوں نے ان کے لیے صحت، خوشحالی، اور ان کے ممالک کے لیے ترقی کی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔

اس موقع پر وائس پریذیڈنٹ، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم اور نائب صدر، نائب وزیر اعظم اور صدارتی عدالت کے چیئرمین شیخ منصور بن زاید النہیان نے بھی مختلف ممالک کے رہنماؤں اور وزرائے اعظم کو مبارکبادی پیغامات بھیجے ہیں۔