متحدہ عرب امارات کے صدر30 مئی کو چین کا دورہ کریں گے

143
Sheikh Mohammed bin Zayed Al Nahyan
Sheikh Mohammed bin Zayed Al Nahyan

ابوظہبی ۔25مئی (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیاں30 مئی کو چین کا دورہ کریں گے ۔اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ محمد بن زاید آل نہیاں اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کی دعوت پر 30 مئی کو چین کا دورہ کریں گے ۔

دورے کے دوران امارتی صدر اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات خصوصا اقتصادی، ترقیاتی اور ثقافتی شعبوں میں مزید تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کریں گے ، اس کے علاوہ باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی امور، عالمی استحکام، فروغ امن کے لیے تعاون اور مکالمے کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

امارات اور چین کے درمیان جامع سٹرٹیجک پارٹنر شپ کے فریم ورک کے اندر بات چیت کا مقصد دونوں ممالک کی پائیدار اور اقتصادی ترقی میں حصہ ڈالنا ہے۔ دورہ کے دوران صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیاں چین اور امارات کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی چالیسویں سالگرہ کی تقریب، چین، عرب ممالک تعاون فورم کی دسویں ویں وزارتی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔