متحدہ عرب امارت ،ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ویڈیوز نشر کرنے کا الزام میں 10 ملزمان گرفتار

ریاض۔15مارچ (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے اٹارنی جنرل ڈاکٹر حمد سیف الشامسی نے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 10 ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق ملزمان کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ’گمراہ کُن اور بے بنیاد‘ مواد پر مبنی ویڈیو کلپس نشر کرنے کے الزام میں فوری ٹرائل کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔یہ اقدام خطے میں ہونے والے …

ریاض۔15مارچ (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے اٹارنی جنرل ڈاکٹر حمد سیف الشامسی نے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 10 ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق ملزمان کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ’گمراہ کُن اور بے بنیاد‘ مواد پر مبنی ویڈیو کلپس نشر کرنے کے الزام میں فوری ٹرائل کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔یہ اقدام خطے میں ہونے والے حالات کے پیش نظر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی مسلسل نگرانی کے بعد کیا گیا ہے۔تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ملزمان نے ایسی ویڈیوز نشر کی ہیں جن میں فضائی دفاعی نظاموں کی کارروائی دکھائی گئی تھی جو حملوں کو ناکام بنا رہے تھے۔

کچھ کلپس میں زمین پر ملبہ گرتے یا لوگوں کی بڑی تعداد کو واقعے کا مشاہدہ کرتے دکھایا گیا۔ملزمان نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے ’جھوٹی‘ ویڈیوز تیار کیں جن میں دھماکے، اہم مقامات پر حملے یا مختلف علاقوں میں بڑی آگ اور دھواں اُٹھتے ہوئے دکھایا گیا تھا تاکہ عوام کو گمراہ کیا جا سکے۔ان واقعات میں بچوں کے جذبات کا بھی استعمال کیا گیا اور ان ویڈیوز میں جھوٹا تاثر دیا گیا کہ سکیورٹی خطرات ہیں۔

کچھ ویڈیوز میں فوجی تنصیبات کے نقصان یا بیرونی واقعات کو یو اے ای کے مقامات سے جوڑ کر دکھایا گیا جس کا مقصد خوف پھیلانا تھا۔پبلک پراسیکیوشن نے ملزمان سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے اور ان کی حراست کا حکم دیا گیا ہے۔اٹارنی جنرل نے وضاحت کی کہ یہ عمل قانون کے تحت جرم ہے اور ان کے لیے کم از کم ایک سال قید اور کم از کم ایک لاکھ درہم جرمانہ مقرر ہے۔

مزید خبریں