اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) پاکستان نے دنیا بھر کے متنازعہ علاقوں میں زندگیاں بچانے میں مصروف عملے اور طبی مراکز پر حملے ختم کرانے کیلئے ٹھوس اقدامات پر زوردیا ہے۔یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں ایک مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔پاکستتانی مندوب نے کہاکہ مسلح تصادم کے تمام فریق متفقہ طور پر اس عزم کااظہار کریں …
متنازعہ علاقوں میں زندگیاں بچانے میں مصروف عملے اور طبی مراکز پر حملے ختم کرانے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے ،پاکستان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) پاکستان نے دنیا بھر کے متنازعہ علاقوں میں زندگیاں بچانے میں مصروف عملے اور طبی مراکز پر حملے ختم کرانے کیلئے ٹھوس اقدامات پر زوردیا ہے۔یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں ایک مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔پاکستتانی مندوب نے کہاکہ مسلح تصادم کے تمام فریق متفقہ طور پر اس عزم کااظہار کریں کہ صحت کی سہولتوں کا ہر صورت تحفظ کیاجائے گا اور ایسے حملے کرنے و الوں کوکٹہرے میں لایا جائے گا۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ مسلح تصادم کے فریق انسانی امداد کی محفوظ، بلاتعطل اور پائیدار بنیادوں پر فراہمی یقینی بنائیں، انہوںنے کہا کہ اقوام متحدہ کی امن کارروائیوں میں شہریوں کا تحفظ ترجیح ہوناچاہیے۔








