دفتر محتسب پنجاب نے ایک اور نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے صرف تین ماہ کے دوران صوبے کے17 شہریوں کو گروپ انشورنس کی مد میں56 لاکھ روپے کے واجبات کی ادائیگی یقینی بنا دی، جس سے متاثرہ شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم ہوا۔
محتسب پنجاب نےتین ماہ میں لاکھوں روپے دلوا دیے

مزید خبریں
لاہور۔14جولائی (اے پی پی):دفتر محتسب پنجاب نے ایک اور نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے صرف تین ماہ کے دوران صوبے کے17 شہریوں کو گروپ انشورنس کی مد میں56 لاکھ روپے کے واجبات کی ادائیگی یقینی بنا دی، جس سے متاثرہ شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم ہوا۔ ترجمان دفتر محتسب پنجاب کے مطابق شہریوں نے متعلقہ سرکاری محکموں کی جانب سے گروپ انشورنس کے واجبات کی عدم ادائیگی پر محتسب پنجاب سے رجوع کیا ۔ شکایات موصول ہونے پر محتسب پنجاب نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات جاری کیں، جن پر عمل درآمد کے نتیجے میں 17 شہریوں کو مجموعی طور پر56 لاکھ روپے کے واجبات ادا کر دیے گئے۔ ترجمان نے کہا کہ دفتر محتسب پنجاب عوام کو بلاامتیاز، فوری اور موثر انصاف کی فراہمی کے لیے مسلسل کوشاں ہے اور سرکاری محکموں کی جانب سے شہریوں کے جائز مالی حقوق کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔گروپ انشورنس کے واجبات وصول کرنے والے شہریوں نے بروقت داد رسی پر محتسب پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ادارے کی عوام دوست کارکردگی کو سراہا اور اس پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔








