کوئٹہ۔ 19 جون (اے پی پی):ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا کہ محرم الحرام میں تمام جوانوں کو لائنز میں حاضر رکھیں تا کہ سکیورٹی کے حوالے سے کسی نا گہانی صورت سے نمٹا جا سکے۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جو محرم الحرام کی ڈیوٹیوں کی ڈیمانڈ آتی ہے اس کو پورا کریں گے اور اس محرم الحرام جیسے اہم موقع پر کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ محرم الحرام کے موقع پر جوانوں کو مکمل حفاظتی سامان فراہم کیا جائے تا کہ وہ اپنی حفاظت کے ساتھ عوام کی بھی حفاظت کر سکیں۔ ایس او پی کے مطابق جوانوں کو محرم الحرام کی ڈیوٹی پر روانہ کریں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعرات کےروز ہیڈ کوارٹر بدر لائن میں صوبے میں امن و امان کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کی ۔
ڈپٹی کمانڈنٹ بلوچستان کانسیلری (ریٹائرڈ) لیفٹیننٹ کمانڈر عطاء اللہ شاہ SSP ، PSP ہیڈ کوارٹرز ، زونل کمانڈر -1-IV-III-II اور A.D اسد اللہ بی سی ہیڈ آفس کوئٹہ اور دوسرے آؤٹ زون کے زونل کمانڈرز نے بذریعہ ویڈیولنک شرکت کی ۔آغا محمد یوسف نے دوران اجلاس تمام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کی طرف سے شکایت آرہی ہیں کہ بی سی کے جوانوں کو دوسرے ریجن میں ٹرانسفر کیا گیا ہے اس بابت آپ تمام کو ہدایات جاری کیں کہ بلوچستان کانسٹبلری میں جوانوں کے تبادلہ جات بغیر کسی بڑی سزا کے دوسرے رینجز میں نہیں کیا جاتا ہے۔ اور ابھی تک کسی کے بھی آؤٹ آف رینج تبادلہ جات نہیں کئے گئے ہیں۔ بلوچستان کا نسٹیبلری ایک ریز رو فورس ہے۔ بلوچستان کے حالات کے مطابق کہیں بھی بی سی فورس کی ضرورت ہوتی ہے انہیں ڈیوٹی کیلئے بھیجا جاتا ہے۔
ایڈیشنل آئی جی پی/ کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا کہ چائنیز اور غیرملکی باشندوں کی سکیورٹی کو بہتر بنایا یا جائے۔