راولپنڈی۔19جون (اے پی پی):محرم الحرام کے دوران سکیورٹی خدمات کے حوالے سے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں رضا کاروں کے لئے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز،ریزرو انسپکٹر،بم ڈسپوزل سکواڈ،سپیشل برانچ،ایلیٹ اور سکیورٹی برانچ کے عملہ نے سکائوٹس کو ٹریننگ دی
تربیتی پروگرام میں مجالس،جلوس میں شامل ہونے والے اشخاص کی تلاشی کا طریقہ کار سکھایا گیا۔ سکائوٹس کو ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ابتدائی طبی امداد دینے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔