محسن نقوی کا ٹی چوک فلائی اوور، شاہین چوک انڈر پاس اور فیض آباد انٹرچینج منصوبوں کا دورہ

اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت کے تین بڑے انفراسٹرکچر منصوبے ٹی چوک فلائی اوور، شاہین چوک انڈر پاس اور فیض آباد انٹرچینج کی ری ماڈلنگ تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہی ہے اور تعمیراتی کام آخری مراحل میں ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اتوار کو تینوں منصوبہ جات کا دورہ کرتے ہوئے کام کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ …

اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت کے تین بڑے انفراسٹرکچر منصوبے ٹی چوک فلائی اوور، شاہین چوک انڈر پاس اور فیض آباد انٹرچینج کی ری ماڈلنگ تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہی ہے اور تعمیراتی کام آخری مراحل میں ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اتوار کو تینوں منصوبہ جات کا دورہ کرتے ہوئے کام کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔فیض آباد پر ٹریفک کے بہاؤ میں مزید بہتری کے لیے انہوں نے لوپ 1 اور لوپ 2 کو تین لین تک بڑھانے کی ہدایت کی اور ساتھ ہی انہوں نے منصوبوں کے اطراف لینڈ اسکیپنگ اور لائٹنگ کی تنصیب کا بھی حکم دیا تاکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی، رش میں کمی آئے گی اور روزانہ سفر کرنے والے عوام کو نمایاں سہولت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر ٹی چوک فلائی اوور راولپنڈی، اسلام آباد اور پنجاب سے آنے جانے والے مسافروں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ اس موقع پرچیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وفاقی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹی چوک فلائی اوور پر80 فیصد مکمل ہوچکا ہے اور دسمبر کے اوائل میں ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔

فلائی اوور کے تمام پائل کیپس اور گرڈر کاسٹنگ مکمل جبکہ 75 فیصد حفاظتی دیواریں بھی بن چکی ہیں۔شاہین چوک انڈر پاس میں تمام 70 گرڈر نصب کیے جا چکے ہیں اور باقی ڈھانچہ جاتی کام بھی تکمیل کے قریب ہے۔ منصوبے کے دونوں رامپ پہلے ہی مکمل کیے جا چکے ہیں۔فیض آباد انٹرچینج پر بھی پیش رفت تسلی بخش ہےجہاں پول فاؤنڈیشنز اور آر سی سی وال مکمل ہوچکی ہیں جبکہ اسفالٹ بچھانے کا کام جاری ہے۔دورے کے موقع پر سی ڈی اے ممبران، ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

مزید خبریں