27.4 C
Islamabad
اتوار, مئی 25, 2025
ہومقومی خبریںمحسن نقوی کا پنجاب میں بارشوں سے ہونے والے نقصان پر اظہار...

محسن نقوی کا پنجاب میں بارشوں سے ہونے والے نقصان پر اظہار ہمدردی

- Advertisement -

اسلام آباد۔25مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پنجاب میں حالیہ طوفانی بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں محسن نقوی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، صوبائی حکومت اور پنجاب کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وفاقی حکومت پنجاب حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب میں شدید بارشوں کی وجہ سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بہت دکھ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا گو ہیں۔ انہوں نے جانبحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت بھی کی اور قدرتی آفت کے نتیجے میں ہونے والے نقصان سے نمٹنے کے لیے صوبائی حکام کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601163

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں