برسلز۔25مئی (اے پی پی):یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے یورپی یونین پولیٹیکل اینڈ سیکیورٹی کمیٹی کے لئےآئرلینڈ کے نمائندے سفیر لیوک فینی سے ملاقات کی۔ بیلجئیم میں پاکستانی سفارتخانہ کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق ملاقات میں ابھرتے ہوئے علاقائی اور عالمی جغرافیائی سیاسی منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے عالمی امن اور سلامتی کے تحفظ کے لیے قوانین پر …
پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی کی یورپی یونین پولیٹیکل اینڈ سیکیورٹی کمیٹی کے لئےآئرلینڈ کے نمائندے سفیر لیوک فینی سے ملاقات

مزید خبریں
برسلز۔25مئی (اے پی پی):یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے یورپی یونین پولیٹیکل اینڈ سیکیورٹی کمیٹی کے لئےآئرلینڈ کے نمائندے سفیر لیوک فینی سے ملاقات کی۔
بیلجئیم میں پاکستانی سفارتخانہ کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق ملاقات میں ابھرتے ہوئے علاقائی اور عالمی جغرافیائی سیاسی منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے عالمی امن اور سلامتی کے تحفظ کے لیے قوانین پر مبنی بین الاقوامی نظام کی بالادستی کی اہمیت پر زور دیا۔








