محسن پاکستان ونامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان انتقال کر گئے

181

اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان انتقال کر گئے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا، ڈاکٹروں نے ان کی جان بچانے کی پوری کوشش کی تاہم وہ خالق حقیقی سے جاملے۔

انھوں نے اپنے پسماندگان میں اہلیہ اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔یاد رہے کہ وہ ملک کے جوہری پروگرام کے بانی تھے اور انھوں نے ملکی دفاع میں اہم کردار ادا کیا۔