محمد حفیظ زیادہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے تیسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے

ہرارے۔ 2 جولائی (اے پی پی) محمد حفیظ زیادہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچز کھیلنے والے تیسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے، انہوں نے پیر کو زمبابوے میں جاری سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز میں کینگروز کے خلاف میچ میں شرکت کر کے ہم وطن کھلاڑی عمر اکمل کے زیادہ میچز کھیلنے کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا، عمر اکمل نے 82 میچز کھیل رکھے تھے جبکہ حفیظ نے …

ہرارے۔ 2 جولائی (اے پی پی) محمد حفیظ زیادہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچز کھیلنے والے تیسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے، انہوں نے پیر کو زمبابوے میں جاری سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز میں کینگروز کے خلاف میچ میں شرکت کر کے ہم وطن کھلاڑی عمر اکمل کے زیادہ میچز کھیلنے کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا، عمر اکمل نے 82 میچز کھیل رکھے تھے جبکہ حفیظ نے 83 میچز مکمل کر لئے ہیں، شعیب ملک 100 میچز کھیل کر سرفہرست ہیں، شاہد آفریدی 99 میچز کھیل کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔