24.2 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںمحمد خالد منظور نے کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کا...

محمد خالد منظور نے کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کا چارج سنبھال لیا

- Advertisement -

ڈیرہ غازی خان ۔ 08 اگست (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل ڈیرہ غازی خان ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد خالد منظور نے کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ایس ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل کا چارج سنبھال لیا۔ محمد خالد منظور اس سے قبل کمشنر ڈیرہ غازی خان، چیئرمین تعلیمی بورڈ اور ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن جیسے اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔چارج سنبھالنے کے بعد اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کوہ سلیمان کی ترقی، فورٹ منرو سمیت دیگر سیاحتی مقامات کی بحالی اور سیاحوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کے ایس ڈی اے کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہو گی اور تعمیراتی مٹیریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں