ایڈیلیڈ۔8نومبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ایک میچ میں سب سے زیادہ کیچ کا ریکارڈ برابر کردیا۔
جمعہ کو ایڈیلیڈ اوول، ایڈیلیڈ کے مقام پر کھیلے گئے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں محمد رضوان نے 6 کیچ پکڑے ، 32 سالہ محمد رضوان اگر ایڈم زیمپا کا کیچ نہ گراتے تو وہ ورلڈ ریکارڈ بناسکتے تھے۔
ون ڈے کرکٹ میں ایک میچ میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے والے کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ، جنوبی افریقا کے مارک باؤچر، انگلینڈ کے ایلک سٹیورٹ، انگلینڈکے میٹ پرائیر، انگلینڈ کے جوز بٹلر،پاکستان کے سرفراز احمد ، جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کک اور سکاٹ لینڈ کے میتھیو کراس شامل ہیں جو ایک میچ میں 6 کیچ کرچکے ہیں۔