محمد رضوان ٹی 20 رینکنگ میں دسویں نمبر پر آگئے

84
Muhammad Rizwan
Muhammad Rizwan

دبئی۔28اپریل (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 پلیئرز کی تازہ ترین درجہ بندی جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 5 درجے ترقی پا کر دسویں نمبر پر آگئے ہیں۔ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف ٹی 20 سیریز میں شاندار کارکردگی کی بدولت ان کے ریٹنگ پوائنٹس بڑھ کر 640 ہو گئے ہیں۔ انگلینڈ کے جارح مزاج بلے باز ڈیوڈ میلان 892 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے جس کے بعد وہ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ آسٹر یلوی بلے باز ایرن فنچ کی ایک درجہ ترقی پاکر دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے ڈیوڈ کونوے چوتھے، بھارت کے ویرات کوہلی پانچویں، سائوتھ افریقہ کے وین ڈر ڈاسن چھٹے، بھارت کے لوکیش راہول ساتویں، آسٹریلیا کے گلین میکسویل آٹھویں اور نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل نویں نمبر پر ہیں۔ بائولنگ کے میدان میںجنوبی افریقہ کے تبریز شمسی پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔

افغانستان کے راشد خان دوسرے اور آسٹریلیا کے ایشٹن ایگر تیسرے نمبر پر ہیں۔ ٹاپ ٹین بائولرز میں کوئی بھی پاکستانی شامل نہیں ہے جبکہ آل رائونڈرز میں افغانستان کے محمد نبی پہلے نمبر پر ہیں۔