اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستا ن اور ایران کے مابین دوطرفہ روابط کو مزید فروغ دینے کے لیے پارلیمانی ، تجارتی و اقتصادی شعبوں میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان اور ایران عوام کی ترقی اورخطے کی خوشحالی کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکو ں کے مابین تاریخی تعلقات کی بنیادیں …
محمد صادق سنجرانی کی ایران کے سفیر مہدی ہنردوست کے ساتھ ملاقات میں بات چیت
اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستا ن اور ایران کے مابین دوطرفہ روابط کو مزید فروغ دینے کے لیے پارلیمانی ، تجارتی و اقتصادی شعبوں میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان اور ایران عوام کی ترقی اورخطے کی خوشحالی کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکو ں کے مابین تاریخی تعلقات کی بنیادیں مذہبی ، ثقافتی اور سماجی مماثلتوں پر رکھی گئیں ہیں جو وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ مزیدمستحکم ہوگئی ہیں۔ چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے ان خیالات کا اظہار بروز جمعہ پارلیمنٹ ہاو¿س میں ایران کے سفیر مہدی ہنردوست کے ساتھ ملاقات میں کیا۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان تعلقات کو پارلیمانی روابط کے ذریعے مزید آگے بڑھانے کی وسیع گنجائش موجود ہے۔









