لاہور۔11دسمبر (اے پی پی):محکمہ انسداد دہشتگردی پنجاب(سی ٹی ڈی)نے صوبے کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرتے ہوئے 9 دہشت گرد گرفتار کر لئے۔ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے سوموار کو جاری بیان میں بتایاکہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر یہ کارروائیاں لاہور، فیصل آباد،گوجرانوالا، بہاولپور، بہاولنگر، سیالکوٹ اور حافظ آباد میں کی گئیں،
لاہور سے کالعدم ٹی ٹی پی کی مالی معاونت کرنے والے 2 اہم کارکنان پکڑے گئے، دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، 2 ہینڈگرنیڈز، ایک آئی ای ڈی بم، نقدی اور موبائل فون برآمد ہوئے ہیں، ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں عبدالرحمن، عبدالوحید، عظیم، زمان، سفیان، صدیق، سجاد جٹ، عمران علی اور عمر فاروق شامل ہیں، پکڑے گئے دہشت گرد مختلف شہروں میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔