محکمہ ایکسائز ڈیرہ کے انسپکٹر شجاعت علی حیدری دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

محکمہ ایکسائزڈیرہ کے انسپکٹر شجاعت علی حیدری دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

ڈیرہ اسماعیل خان۔ 01 جولائی (اے پی پی):محکمہ ایکسائز ڈیرہ کے انسپکٹر شجاعت علی حیدری دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، شجاعت علی حیدری کو دل کا دورہ اس وقت پڑا جب وہ اپنے محکمہ کی جانب سے اپنے سرکاری فرائض سخت گرمی کے باوجود سرانجام دے رہے تھے، مرحوم ایکسائز انسپکٹر شجاعت علی حیدری کی نماز جنازہ قاضیانوالہ قبرستان میں ادا کیا گیاجس میں ای ٹی او ڈیرہ فہیم نواز، ای ٹی او کرک فرید اللہ خان، ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز فرید اعوان، انجینئر امان الحق غزنی خیل، پیپلزپارٹی کے سابق ضلعی صدر سجاد شیرازی، مرکزی انجمن تاجران کے شیخ مجید احمد، مرکزی تاجر اتحاد کے جنرل سیکرٹری ملک اشفاق چغتائی سمیت معززین علاقہ، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے افسران و اہلکاران، رشتہ داروں، صحافیوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی، بعد میں مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔ دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے محکمہ ایکسائیز ڈیرہ کے انسپکٹر شجاعت علی حیدری کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے،تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ شجاعت علی حیدری ڈیرہ کی ہردلعزیز شخصیت تھے انکی وفات پر دلی دکھ ہواانہوں نے کہا کہ اللہ سے دعا گو ہوں کہ وہ شجاعت علی حیدری کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور انکے تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، صوبائی وزیرایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکارٹکس کنٹرول خیبرپختونخواہ سید فخر جہاں نے بھی ان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے عوامی خدمت کے جزبہ کے تحت دوران ڈیوٹی اپنی جان قربان کی، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی

مزید خبریں