محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کے ساتھ "تعلیم کسی کا انتظار نہیں کرتی” کے عنوان سے سماجی تنظیم سامی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اجلاس منعقد

234
سندھ حکومت کا تین روزہ "یوتھ امپاورمنٹ سمٹ سندھ پروگرام" شروع کرنے کا فیصلہ

عمرکوٹ۔ 05 ستمبر (اے پی پی):محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کے ساتھ "تعلیم کسی کا انتظار نہیں کرتی” کے عنوان سے سماجی تنظیم سامی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام این جی اوز کے تعاون سے چلنے والے پراجیکٹ کے حوالے سے اجلاس ہوا ہے،

اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسر پرائمری عمرکوٹ سید اسلم شاہ، تعلقہ ایجوکیشن آفیسرز اور دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر سامی فاؤنڈیشن عبدالجبار نے جاری پراجیکٹ کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پراجیکٹ سیلاب سے متاثرہ علاقے کے 42 سکولوں میں تعلیم کو سہارا دینے میں مدد فراہم کرے گا،

بچوں کی ذہنی نشوونما اور غیر نصابی سرگرمیاں بھی کی جا رہی ہیں، ان کے ساتھ بچوں کی ذہنی نشوونما بہتر ہو رہی ہے، اس موقع پر پراجیکٹ منیجر فدا حسین کھوسو، ان کی ٹیم اور آئی بی پاس تمام ہیڈ ماسٹرز اور دیگر بھی موجود تھے۔