سیکرٹری لائیو سٹاک احمد عزیز تارڑ کی زیر سرپرستی ممکنہ سیلابی صورتحال میں مویشیوں کے تحفظ کے لیے محکمہ لائیو سٹاک پنجاب نے سرگودھا میں 10 فلڈ ریلیف کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ جانوروں کو سیلابی اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کر رہا ہے، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک سرگودہا

مزید خبریں
سرگودھا -26 جولائی (اے پی پی):سیکرٹری لائیو سٹاک احمد عزیز تارڑ کی زیر سرپرستی ممکنہ سیلابی صورتحال میں مویشیوں کے تحفظ کے لیے محکمہ لائیو سٹاک پنجاب نے سرگودھا میں 10 فلڈ ریلیف کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک سرگودھا ڈاکٹر نائلہ مقصود نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک نے سرگودھاکی تحصیلوں کوٹمومن، ساہیوال ،بھیرہ اور شاہ پور میں جانوروں کو سیلاب سے متاثر ہونے سے بچانےکی ویکسینیشن اور ادویات کی فراہمی کے لئے کیمپ قائم کر دئیے ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک سرگودھا ڈاکٹر نائلہ مقصود نے بتایا کہ لائیو سٹاک سرگودھا ممکنہ سیلاب میں جانوروں کو سیلابی اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائیو سٹاک سرگودھا اس ضمن میں پی ڈی ایم اے اور ڈپٹی کمشنر آفس سے مکمل رابطے میں ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک سرگودھا نے بتایا کہ کدھی کے علاقوں میں جانوروں کی بہترین صحت کے لئے اور انہیں ہر قسم کے سیلابی امراض سے بچاؤ کے لئے لائیو سٹاک کی ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں اور ہم سب ہائی الرٹ ہیں۔ڈاکٹر نائلہ مقصودنےکہاکہ جانوروں کی ویکسینیشن کا عمل جاری ہے، کسان اپنے جانوروں کی ویکسینیشن محکمہ لائیوسٹاک کے قریبی آفس یا کیمپ سے فری کروا سکتے ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے کہا کہ وہ ذاتی حیثیت میں فیلڈ میں رہتے ہوئے صورتحال کو مانیٹر کر رہی ہیں۔








