محکمہ جنگلات کا غیرقانونی شکار کے خلاف کریک ڈائون،کئی ملزمان گرفتار

محکمہ تحفظ جنگلی حیات و پارکس پنجاب نے صوبے بھر میں کریک ڈائون کے دوران فلیپ شیل ٹرٹل کی آن لائن تجارت اور پنجاب میں پرندوں کے غیر قانونی شکار و کاروبار پر 7 چالان کرکے جنگلی پرندے بازیاب کرا لیے نیز غیر قانونی قبضے میں لی گئی175 کنال سرکاری اراضی واگزار کرالی۔

لاہور۔9اگست (اے پی پی):محکمہ تحفظ جنگلی حیات و پارکس پنجاب نے صوبے بھر میں کریک ڈائون کے دوران فلیپ شیل ٹرٹل کی آن لائن تجارت اور پنجاب میں پرندوں کے غیر قانونی شکار و کاروبار پر 7 چالان کرکے جنگلی پرندے بازیاب کرا لیے نیز غیر قانونی قبضے میں لی گئی175 کنال سرکاری اراضی واگزار کرالی۔

ترجمان کے مطابق اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر محمد وسیم نے تحصیل شالیمار لاہور سے انڈین فلیپ شیل ٹرٹل کی آن لائن تجارت پرایک ملزم گرفتار کر کے نایاب ٹرٹل برآمد کرکیملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی۔ تحصیل لاہور کینٹ میں جنگلی پرندوں کے ایک نیٹر کے خلاف تھانہ برکی ہڈیارہ میں ایف آئی آر درج کروا دی جبکہ تحصیل چونیاں میں جنگلی پرندوں کے ایک غیر قانونی شکاری کو20 ہزار جرمانہ کیا گیا۔ ایک اور کارروائی کے دوران اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر بہاولنگر عروج ظہیر نے جنگلی کبوتروں کے دو غیر قانونی شکاریوں کو گرفتار کر کے انہیں 40 ہزار روپے جرمانہ کیا جبکہ ایک اور کارروائی میں تحصیل منچن آباد میں چھاپہ مارکر4 جنگلی طوطے اور تیتر برآمد کر کے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی۔ اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر راجن پور صائمہ محسن نے بٹیر کے دو غیر قانونی نیٹنگ گئیرز برآمد کر کے ملزم کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کر دی ۔ اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر مرزا عابد حسین نے جنگلی پرندگان کی غیر قانونی تجارت میں ملوث دو ملزمان کو گرفتارکر کے انہیں 90 ہزارروپے جرمانہ کیا جبکہ کلرکہار میں وائلڈ لائف پروٹیکشن سینٹر کے لیے مختص زیر قبضہ 174 کنال17 مرلے اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کروالی۔

مزید خبریں