محکمہ جنگلی حیات پنجاب کی کارروائیاں، 34 غیرقانونی شکاری گرفتار

106
Department of Wildlife

لاہور۔18نومبر (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات وپارکس پنجاب مدثر ریاض ملک کی ز یر نگرانی محکمے نے صوبے بھر میں جنگلی جانوروں و پرندوں کے غیرقانونی شکار، کاروبار اور قبضہ کے خلاف کارروائیوں کے دوران34 ملزمان کو گرفتار کرکے 4لاکھ 84ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مدمیں جرمانہ کیا ۔

ترجمان کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف راولپنڈی ریجن احسان احمد راجہ کی سربراہی میں وائلڈلائف سٹاف راولپنڈی ریجن نے ضلع راولپنڈی اور اٹک میں چار کارروائیوں کے دوران جنگلی جانوروں و پرندوں کے غیرقانونی شکار میں مشغول 8ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے انہیں مبلغ 90ہزار 500روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کیا اور کیس نمٹادئیے ۔

اسی طرح اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف خوشاب سلیم سرگانہ نے جنگلی سور ، تیتر ، خرگوش اور طوطوں کے غیرقانونی شکار میں ملوث 20شکاریوں کے چالان کرکے انہیں مبلغ 2لاکھ 84ہزار روپے جرمانہ کیا اور کیس نمٹادئیے ۔

ایسی ہی ایک اور کارروائی کے دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف بھکر محمد نعیم طاہر نے کتوں کے ساتھ جنگلی خرگوش کا غیرقانونی شکار کرنے پر 5 ملزمان کو 85ہزا رروپے محکمانہ معاوضہ کی مدمیں جرمانہ کیا ۔ اسی طرح اسسٹنٹ ڈائریکڑوائلڈلائف رحیم یار خان نے ٹیم کے ہمراہ ایئر گن کے ساتھ مرغابی کا غیر قانونی شکار کرنے پر 2 ملزمان کا چالان کرکے انہیں 25ہزار روپے جرمانہ کیا، ایکاور کارروائی میں مقامی لوگوں سے ایک زخمی گدھ بازیاب کرواکرضروری علاج کے لئے رحیم یار خا ن وائلڈلائف پارک منتقل کردیا ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر نارووال ارشد ناز نے ایسی ہی دو مختلف کارروائیوں کے دوران مسکن سے بھٹکی ایک مادہ پاڑہ ہرن اور ایک نر بچے کو ریسکیو کرکے جلو وائلڈلائف پارک منتقل کیا۔