محکمہ جنگلی حیات کی رواں ماہ کے دوران وائلڈ لائف کرائمز کے خلاف کارروائی

محکمہ جنگلی حیات نے رواں ماہ کے دوران وائلڈ لائف کرائمز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے355 مقدمات رجسٹرڈ کیے گئے،342 مقدمات میں مجموعی طور پر93 لاکھ94 ہزار500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 420 نیٹنگ گیئرز ضبط اور117 ایف آئی آرز درج کی گئیں

لاہور۔7اکتوبر (اے پی پی):محکمہ جنگلی حیات نے رواں ماہ کے دوران وائلڈ لائف کرائمز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے355 مقدمات رجسٹرڈ کیے گئے،342 مقدمات میں مجموعی طور پر93 لاکھ94 ہزار500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 420 نیٹنگ گیئرز ضبط اور117 ایف آئی آرز درج کی گئیں،جاری کریک ڈائون کے دوران گزشتہ روز بٹیر، مرغابی اور فالکن کی غیر قانونی نیٹنگ میں ملوث 10 شکاریون کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق اسدوران گزشتہ روز ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر لاہور ریجن سخی محمد جوئیہ کی سربراہی میں وائلڈ لائف رینجرز نے جنگلی پرندوں کے غیر قانونی شکار پر 1شکاری کو گرفتار کرکے مبلغ 1لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔ اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر گوجرانوالہ تبسم ایمان نے جنگلی پرندوں کے غیر قانونی شکار کرنے پر 1شکاری گرفتار کرکے اسے 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ۔

اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر مظفر گڑھ عبدالرحمن نے اپنی ٹیم کے ساتھ مرغابی اور بٹیر کے غیر قانونی شکار میں ملوث 6 شکاریوںکو گرفتار کرکے ان سے 2 بٹیر کے نیٹنگ گیئرز ،1پی سی پی ایئر گن،1 بندوق،1واٹر فائول کٹ ،2 ڈبل بیرل گن ،1سنگل بیرل گن اور 2لاوابٹیر برآمد کرکے انہیں مبلغ 3لاکھ 65ہزارروپے جرمانہ عائد کرکے کیس نمٹا دیا۔ ایک اور کارروائی میں بٹیر کے 8 نیٹنگ گیئرز ضبط کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔ اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر راجن پور صائمہ محسن نے فالکن کے غیر قانونی شکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے1 ملزم کو تلاش کرکے 50ہزار روپے جرمانہ کیا۔ اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر بھکر اور وائلڈ لائف رینجرز وہاڑی نے بٹیر نیٹنگ کے 2گیئرز ضبط کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔