لاہور۔27جنوری (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق بہاریہ مکئی کے کاشتکار ہائبرڈ اقسام کیلئے کمزور زمین میں بوقت بوائی تین بوری ڈی اے پی+ دو بوری ایس او پی+ ایک چوتھائی بوری یوریا استعمال کریں۔درمیانی زمین کیلئے اڑھائی بوری ڈی اے پی+ ڈیرھ بوری ایس او پی جبکہ زرخیز زمین میں بوقت بوائی دو بوری ڈی اے پی+ایک بوری ایس او پی استعمال کریں۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب …
محکمہ زراعت،بہاریہ مکئی کیلئے کھادوں کے استعمال بارے سفارشات جاری

مزید خبریں
لاہور۔27جنوری (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق بہاریہ مکئی کے کاشتکار ہائبرڈ اقسام کیلئے کمزور زمین میں بوقت بوائی تین بوری ڈی اے پی+ دو بوری ایس او پی+ ایک چوتھائی بوری یوریا استعمال کریں۔درمیانی زمین کیلئے اڑھائی بوری ڈی اے پی+ ڈیرھ بوری ایس او پی جبکہ زرخیز زمین میں بوقت بوائی دو بوری ڈی اے پی+ایک بوری ایس او پی استعمال کریں۔
ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ مکئی کی عام اقسام کیلئے بوقت بوائی کمزور زمین میں اڑھائی بوری ڈی اے پی ڈیرھ بوری ایس او پی جبکہ درمیانی زمین میں ڈیرھ بوری ڈی اے پی+ ڈیرھ بوری ایس او پی،اس کے علاوہ زرخیز زمین میں ڈیرھ بوری ڈی اے پی ایک بوری ایس او پی استعمال کریں۔
بہاریہ مکئی کیلئے متوازن اور متناسب کھادوں کے استعمال سے فصل کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے۔کھاد کے استعمال کیلئے بہتر ہے کہ کاشتکار پہلے اپنی زمین کی مٹی کا تجزیہ کرا لیں۔







