محکمہ زراعت توسیع کی جانب سے باران رحمت کیلئے نماز استسقاء ادا کی گئی

147
محکمہ زراعت

گجرات۔ 13 جنوری (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع) پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر کی طرح ضلع نارووال میں بھی محکمہ زراعت توسیع کی جانب سے باران رحمت کیلئے نماز استسقاء ادا کی گئی جس میں اللہ پاک سے باران رحمت کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع تنویراحمدتتلہ کا کہنا تھا کہ زراعت ہمارے ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،

بارشوں میں لمبے تعطل کی وجہ سے ربیع کی فصلات شدید متاثر ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان ہونے کے ناطے ہم سب کا فرض ہے کہ ہم اجتماعی طور پر اللہ کے حضور معافی مانگتے ہوئے باران رحمت کیلئے نماز استسقاء ادا کریں۔