34 C
Islamabad
منگل, جون 3, 2025
ہومزرعی خبریںمحکمہ زراعت نے اگیتی پھول گوبھی کی کاشت بارے اہم ہدایات جاری...

محکمہ زراعت نے اگیتی پھول گوبھی کی کاشت بارے اہم ہدایات جاری کردیں

- Advertisement -

سیالکوٹ۔1جون (اے پی پی):محکمہ زراعت سیالکوٹ نے اگیتی پھول گوبھی کی کاشت بارے اہم ہدایات جاری کر دیں۔ ترجمان محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کہا ہے کہ کاشتکاراگیتی پھول گوبھی کی پنیری 15جون تک کاشت اور جولائی کے پہلے ہفتہ میں کھیتوں میں منتقل کرسکتے ہیں جبکہ اگیتی پنیری کی کاشت کا بہترین وقت یکم جولائی سے 15جولائی تک ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پھول گوبھی غذائیت سے بھرپور ریشہ دار سبزی ہے جس میں کاربوہائیڈریٹس، شوگر، سوڈیم، وٹامنز، نمکیات، فینی ایسڈ اور امائنوایسڈ وغیرہ شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پھول گوبھی وٹامن سی، مینگانیز ، بیٹاکروٹین اور فیرولک ایسڈکا اچھا ذریعہ ہونے کی وجہ سے دل اور کینسر جیسی بیماریوں کے خطرہ کوکم کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پھول گوبھی سردمرطوب آب ہوامیں اچھی پیداوار دیتی ہے کیونکہ پھول گوبھی کے لئے مناسب درجہ حرارت 17سے18ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=604064

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں