28.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومزرعی خبریںمحکمہ زراعت نے پنجاب میں گندم کے پیداواری مقابلہ جات کیلئے کاشتکاروں...

محکمہ زراعت نے پنجاب میں گندم کے پیداواری مقابلہ جات کیلئے کاشتکاروں سے درخواستیں طلب کر لیں

- Advertisement -

لاہور۔6دسمبر (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق صوبہ پنجاب میں گندم کی پیداوار میں اضافہ اور کاشتکاروں کے مابین صحت مندانہ مسابقت کا جذبہ پیدا کرنے کیلئے گندم کے پیداواری مقابلہ2023-24کا انعقادکیا جا رہا ہے جس میں جیتنے والے کاشتکاروں کو کروڑوں روپے کے نقد انعامات دئیے جائیں گے

،اس ضمن میں 5یا5ایکڑ سے زیادہ قابل کاشت زرعی اراضی کے مالک مردوخواتین کاشتکار درخواست دینے کے اہل ہیں،اس کے علاوہ مشترکہ کھاتہ رکھنے والے زمینداران بھی اہل ہیں نیز مزارعین /ٹھیکیداران بھی دستاویزات کی تحصیل کمیٹی کی طرف سے تصدیق کرانے کے بعد درخواست دے سکتے ہیں۔

- Advertisement -

ترجمان کے مطابق صوبائی کمیٹی کا فیصلہ حتمی ہو گا اور مکمل درخواستیں 31جنوری 2024 تک متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کے دفتر میں وصول کی جائیں گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=417344

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں