34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومزرعی خبریںمحکمہ زراعت کا پودوں کی نرسریوں کو شدید سردی سے بچانے کیلئے...

محکمہ زراعت کا پودوں کی نرسریوں کو شدید سردی سے بچانے کیلئے رات کے وقت پلاسٹک شیٹ سے ڈھانپنے کا مشورہ

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 14 دسمبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو شدید سردی کے نقصانات سے بچانے کیلئے سبزیوں کی فصل کا آبپاشی کاوقفہ کم کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ چونکہ ماہ دسمبر اور جنوری کے دوران شدید سردی کے ساتھ ساتھ کورے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں لہٰذاکاشتکار سبزیوں کے کھیتوں کو پانی کم مقدار میں لگائیں اور چھوٹی سبزیوں سمیت نرسریوں کو رات کے وقت کورے سے بچانے کیلئے پلاسٹک شیٹ سے ڈھانپ دیں تاکہ انہیں نقصان پہنچنے سے بچایا جاسکے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد خالد اقبال نے بتایاکہ وسط دسمبر کے بعد جنوری کے مہینہ تک کا وقت سبزیوں کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہوتاہے کیونکہ اس وقت سردی اپنے عروج پر ہوتی ہے اور سرد موسم میں کورے کے باعث سبزیوں کے پودوں کے تنوں، شاخوں اور نرم ونازک پتوں کے خلیوں میں موجود پانی جم جاتاہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ فریزنگ صورتحال کے باعث پودوں کی بڑھوتری بری طرح متاثر ہوتی ہے جس سے نرم و نازک پودوں کے مر جانے کا خدشہ بھی ہوتاہے۔انہوں نے کہاکہ اگر ممکن ہو تو سبزیوں کی فصل کو ٹھنڈی ہوا سے محفوظ رکھنے کیلئے کاشتکار کھیتوں کے شمال کی جانب سرکنڈا لگا دیں اور فصل کے ارد گرد بھوسے، پرالی، خشک گھاس کو جلا کر دھواں بھی کریں۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت کی خدمات سے استفادہ سمیت فری ایگریکلچرل ہیلپ لائن سے بھی رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=419836

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں