محکمہ زراعت کی اگیتے کاشتہ گاچے کو پہلی آبپاشی کے ساتھ ڈیڑھ بوری یوریاکھاد ڈالنے کی کی ہدایت

84

فیصل آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی):محکمہ زراعت نے باغبانوں و کاشتکاروں کو گاچا کی کاشت جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار 31 اگست تک گاچا کی کاشت مکمل کر لیں اور کاشت کیلئے 32 سے35 کلوگرام فی ایکڑ صحت مند بیج استعمال کریں نیز اگیتے کاشتہ گاچے کو پہلی آبپاشی کے ساتھ ڈیڑھ بوری یوریا بھی ضرور ڈالیں تاکہ اچھی فصل حاصل ہو سکے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع خالد اقبال نے کہاکہ گاچے کو کاشت کے بعد 2 بوری نائٹروفاس اور نصف بوری پوٹاش فی ایکڑ بھی ڈالی جائے تاکہ اس کی بہترین پیداوار کا حصول ممکن ہوسکے۔