محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو کینولا کی کاشت وسط اکتوبر تک مکمل کرنے کی ہدایت

103
محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو کینولا کی کاشت وسط اکتوبر تک مکمل کرنے کی ہدایت

سیالکوٹ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کاشتکاروں کو کینولا کی کاشت وسط اکتوبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے،کینولاکو کلر اٹھی اور سیم زدہ زمینوں کے علاوہ تقریبا ہر قسم کی زمین پر کاشت کیا جا سکتا ہے۔

اس حوالے سے زراعت آفیسر سیالکوٹ ذیشان گورائیہ نے ’’اے پی پی ‘‘کو بتایا کہ کینولا کے کاشتکارسب سے پہلے زمین کو اچھی طرح تیار کریں ۔ بہتر اگاؤ کے لئے اگر وافر پانی میسر ہو تو دوہری راؤنی کر لی جائے اس سے جڑی بوٹیاں بھی تلف ہو جاتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ گر اچھی قسم کا بیج کاشت کیا جائے تو وہ بہتر پیداواری صلاحیت رکھنے کی وجہ سے زیادہ پیداوار دیتا ہے۔ کینولا کا بیج ڈیڑھ سے دو کلو گرام فی ایکڑ کے حساب سے استعمال کرنا چاہیے بہتر پیداوار کے حصول کے لیے ترجیحاً قطاروں میں کاشت کیا جائے اور قطاروں کا آپس میں فاصلہ ڈیڑھ فٹ ہونا چاہئے ۔

کاشت کے لئے ترجیحا ڈرل کا استعمال کریں بہتر اگاؤ کے لئے کاشت کا عمل شام کو کریں۔ زمین ہموار ہونی چاہیئے اور تمام کھیت میں یکساں تر وتر ہونا چاہیئے ۔