کوئٹہ۔ 16 جنوری (اے پی پی):محکمہ صحت بلوچستان نے 74میڈیکل آفیسران ،لیڈی میڈیکل آفیسران وڈینٹل سرجن سے دوہری تنخواہ پر وضاحت طلب کر لی ۔ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کے مطابق محکمہ صحت حکومت بلوچستان نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے اراکین سمیت دوہری تنخواہیں لینے والے 36 میڈیکل آفیسران، 29 لیڈی میڈیکل آفیسران اور 9 ڈینٹل سرجن سے وضاحت طلب کرلی ۔شاہد رند کے مطابق مالی بدعنوانی میں ملوث ڈاکٹروں کی فہرست مفاد پرستی کا واضح ثبوت ہے
حکومت بلوچستان عوام کو صحت کی سہولتوں سے محروم کرنے والوں کو بے نقاب کرے گی، تمام بین الاقوامی اداروں کو کنٹریکٹ ڈاکٹروں کی تفصیلات فراہم کرنے کا کہا گیا ہے، بلیک میلنگ اور غیر قانونی تسلط حکومت کے لیے ناقابل قبول ہیں، چند گمراہ عناصر نے عوامی اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے، صحت کے شعبے میں بدعنوانی کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، حکومت عوام کو بہترین صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے، غریب مریضوں کے لیے اسپتالوں کی بندش ناقابل معافی جرم ہے۔