27.2 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومقومی خبریںمحکمہ صحت کے حکام اور عوام سیلاب اور اس کے بعد ممکنہ...

محکمہ صحت کے حکام اور عوام سیلاب اور اس کے بعد ممکنہ امراض کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے قومی ادارہ صحت کی اہم ایڈوائزریوں پر عمل کریں، ترجمان وزارت قومی صحت

- Advertisement -

اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):ترجمان وزارت قومی صحت، خدمات اور ہم آہنگی نے کہا ہے کہ قومی ادارہ صحت کے ذریعے 2025ء کے غیر معمولی سیلاب کے بعد بیماریوں کے ممکنہ پھیلائو کے خطرے سے نمٹنے کے لیے جامع احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ہیلتھ ایڈوائزریاں جاری کی گئی ہیں، جن پر عمل سے روک تھام ممکن ہے۔

ترجمان وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق 2025ء کے غیر معمولی سیلاب کے بعد وزارت قومی صحت، خدمات اور ہم آہنگی نے اپنے تحقیقی ادارے قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے ذریعے بیماریوں کے پھیلائو کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے صحت عامہ کے حوالے سے اہم ایڈوائزریاں جاری کی ہیں اور صحت حکام اور عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے تاکہ بیماریوں کی روک تھام کے ذریعے وبائوں کے پھیلائو سے بچا جاسکے۔

- Advertisement -

عوام کو آگاہ کیا گیا ہے کہ آبی ذرائع کے وسیع پیمانے پر آلودہ ہونے اور بیماریاں پھیلانے والے حشرات کے پھیلائو سے صحت عامہ کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔سیلاب کے بعد کے ماحول میں خوراک اور پانی کے استعمال میں احتیاط کے ذریعے بیماریوں کے تیزی سے پھیلنے کے امکانات پر قابو پایا جا سکتا ہے، اس لئے بڑھتے خدشات کے پیش نظر بروقت احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ بچائو ممکن ہوسکے۔ سیلاب کے پانی نے پینے کے پانی کو آلودہ کر دیا ہے جس سے ہیضہ، ٹائیفائیڈ اور اسہال جیسی دیگر بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

وزارت صحت نے تمام شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ مقررہ حفاظتی پروٹوکول پر عمل کریں۔اس کے علاوہ سیلاب کے بعد کھڑے پانی اور آبی ذخائر میں مچھروں کی افزائش کے لئے سازگار آماجگاہیں پیدا کر دی ہیں، مچھروں کی بہتات سے بیماریوں کے خدشات میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔ خاص طور پر ڈینگی بخار اور چکن گونیا جو کہ ایک خاص قسم کے مچھر سے پھیلتے ہیں اور ملیریا، جو اینوفیلیز مچھر سے پھیلتا ہے، کے پھیلائو کے حوالے سے تشویش پائی جاتی ہے۔

یہ ہدایات اجتماعی اور انفرادی سطح پر خود کو محفوظ رکھنے اور سنگین بیماریوں کے پھیلائو کو روکنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ وزارت قومی صحت صورت حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور سیلاب سے نمٹنے کی کوششوں کے پیش نظر نئی معلومات اور ایڈوائزری کی فراہمی کا تسلسل جاری رکھے گی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں