پاکستان تھائی لینڈ پارلیمانی فرینڈشپ گروپ پارلیمانی سفارت کاری اور دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کا موثر پلیٹ فارم ہے ،نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی

اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):پاکستان تھائی لینڈ پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کا ایک اہم اجلاس نائب کنوئینر نوابزادہ جمال خان رئیسانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا جس میں تھائی لینڈ کےسفیررونگ ودھی ویرابوتر نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان تھائی لینڈ پی ایف جی کے اراکین بشمول وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک، تہمینہ دولتانہ، سیدہ نوشین افتخار، صبا تالپور، ملک انور تاج، عثمان …

اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):پاکستان تھائی لینڈ پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کا ایک اہم اجلاس نائب کنوئینر نوابزادہ جمال خان رئیسانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا جس میں تھائی لینڈ کےسفیررونگ ودھی ویرابوتر نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان تھائی لینڈ پی ایف جی کے اراکین بشمول وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک، تہمینہ دولتانہ، سیدہ نوشین افتخار، صبا تالپور، ملک انور تاج، عثمان بادینی، صبا صادق، محمد مقداد علی خان، شائستہ خان، صلاح الدین جونیجو اور عمار احمد خان لغاری نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈریم سپورٹس گروپ کے سی ای او مبشر رفیق سنجرانی بھی اجلاس میں موجود تھے۔ ڈپٹی کنوینر نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے پاکستان تھائی لینڈ پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کو فعال بنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اسے پارلیمانی سفارت کاری اور دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کا ایک موثر پلیٹ فارم قرار دیا۔ انہوں نے پاکستان اور تھائی لینڈ کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے پاکستان کے گندھارا ورثے کو دونوں ممالک کے درمیان ایک تاریخی پل کے طور پر اجاگر کیا۔انہوں نے تجارت، تعلیم، سیاحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سکلز ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں مزید تعاون کے امکانات پر زور دیا۔ڈپٹی کنوینر نے پاکستان کی پارلیمانی روابط کو مزید گہرا کرنے کی وابستگی کا اعادہ کیا اور اعلیٰ سطحی پارلیمانی تبادلوں اور تعاون کی امید ظاہر کی۔

انہوں نے تھائی پارلیمنٹ میں بھی ایک ہم منصب پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے قیام کی تجویز دی تاکہ تعاون کو ادارہ جاتی شکل دی جا سکے اور عوامی روابط کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔پاکستان میں تھائی لینڈ کے سفیر نے دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے پاکستانی عزم کا خیر مقدم کیا اور اس بات پر زور دیا کہ تھائی لینڈ باہمی تجارت کے حجم کو دوگنا کرنے، سیاحت و ثقافتی تبادلوں کو بڑھانے اور کاروبار سے کاروبار روابط کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔انہوں نے اس امر کو بھی اجاگر کیا کہ دو طرفہ تجارت کے فروغ کے لیے فری ٹریڈ ایگریمنٹ پر جلد عمل درآمد نہایت اہم ہے۔ انہوں نے ماہی گیری، کھیلوں کا سامان اور آٹو پارٹس کو روایتی شعبوں کے طور پر بیان کرتے ہوئے خدمات کے شعبے اور حلال فوڈ انڈسٹری میں نئے مواقع کی نشاندہی کی، خاص طور پر تھائی لینڈ کی بڑی مسلم آبادی کے تناظر میں گفتگو میں باہمی رسائی کو بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس کے لیے براہ راست پروازوں کی تعداد بڑھانے، ویزہ طریقۂ کار کو آسان بنانے اور کاروبار دوست ماحول کے فروغ پر زور دیا گیا۔پاکستان تھائی لینڈ پی ایف جی کے اراکین نے اجلاس میں فعال شرکت کی اور پارلیمانی سفارت کاری اور عملی تعاون کے ذریعے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔گروپ نے اعتماد ظاہر کیا کہ مسلسل پارلیمانی روابط عوامی روابط کو مزید گہرا بنانے اور پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان طویل المدتی شراکت داری کے لیے ایک مضبوط محرک ثابت ہوں گے۔

مزید خبریں