فیصل آباد۔ 01 دسمبر (اے پی پی):محکمہ لائیو سٹاک حکومت پنجاب کی جانب سے مویشی پال حضرات کو جانوروں کی صحت اور علاج معالجے سے متعلق سہولیات اور آگاہی ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لئے موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز کا عملہ سرگرم عمل ہے۔ڈویژن میں 20 موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز فعال ہیں۔
ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر نے بتایا کہ ان موبائل ویٹرنری ڈسپنسریوں کے ذریعے دور دراز علاقہ جات کے مویشی پال حضرات کو ان کی دہلیز پر ان کے جانوروں کا مفت علاج فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ان کے جانوروں کی صحت،
علاج معالجہ، بہتر نگہداشت،دیکھ بھال اور محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے مویشی پال حضرات کی فلاح و بہبود کے لئے شروع کئے جانے والے نئے ترقیاتی منصوبہ جات بالخصوص وزیراعلی پنجاب لائیو سٹاک کارڈ بارے کسان لائیو سٹاک بیٹھک پروگرام کے ذریعے آگاہی بھی فراہم کی جاتی ہے۔