محکمہ لائیو سٹاک کے زیراہتمام ادارہ تحقیقات افزائش حیوانات بہادرنگر اوکاڑہ کے اشتراک سے تاندلیانوالہ میں مویشی پال حضرات کے لئے آگاہی سیشن

236
Livestock
Livestock

فیصل آباد ۔ 10 فروری (اے پی پی):محکمہ لائیو سٹاک فیصل آباد کے زیراہتمام ادارہ تحقیقات افزائش حیوانات بہادرنگر اوکاڑہ کے اشتراک سے ڈپٹی ڈائریکٹر آفس تاندلیانوالہ میں مویشی پال حضرات کے لئے آگاہی سیشن منعقد ہوا جس میں کاشت برائے باجرہ نیپئر ہائبرڈ گراس کے بارے میں کشتکاروں کوآگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر مقصود عالم،ویٹرنری افسران کے علاوہ مقامی مویشی پال و کسان بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر نے بتایا کہ مویشی پال کو جدید سہولیات سے آگاہی کے لئے محکمہ کے زیراہتمام سیشنز کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس اقدام سے مویشی پال کو چارے کی کمی دوراورمحکمانہ اہداف کی تکمیل ہوگی۔