محکمہ ماہی پروری خیبر پختونخوا نے جھنگڑا ڈیم میں فش سیڈ کا ذخیرہ ڈال دیا

"محکمہ ماہی پروری خیبر پختونخوا نے آبی وسائل کے فروغ کیلئے جھنگڑا ڈیم میں فش سیڈ کا ذخیرہ ڈال دیا”

ایبٹ آباد۔ 16 جولائی (اے پی پی):ماہی پروری کے فروغ، آبی وسائل کے تحفظ اور مچھلی کی پیداوار میں اضافہ کیلئے محکمہ ماہی پروری خیبر پختونخوا نے جھنگڑہ ڈیم ضلع ہری پور میں مچھلی کے بچہ (فش سیڈ) کا ذخیرہ کیا۔

ترجمان محکمہ ماہی پروری کے پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دوئم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز ہری پور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز ایبٹ آباد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز تربیلہ و خانپور ڈیم نے اس موقع پر شرکت کی۔ فش سیڈ کی سٹاکنگ سے ڈیم میں مچھلی کی قدرتی افزائش اور پیداوار میں اضافہ ہوگا جس سے مقامی ماہی گیروں، اینگلرز اور مقامی معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔ محکمہ ماہی پروری خیبر پختونخوا پائیدار ماہی پروری اور آبی وسائل کے تحفظ کیلئے اپنی عملی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔