فیصل آباد۔ 29 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے کل ( بدھ کو)فیصل آباد،نارووال، لاہور، شیخوپورہ اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں سموگ کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا،تا ہم مری،گلیات، راولپنڈی، اٹک،چکوال اور جہلم میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام و رات کے اوقات میں مذکورہ علاقوں میں تیز ہواؤں اور جھکڑ چلنے سمیت گرج چمک کے ساتھ بارش کابھی امکان ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ خیبر پختونخواہ کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر،مالاکنڈ، باجوڑ، مانسہرہ اور ایبٹ آبادمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔