محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں شدید گرمی کے بعد صوبہ بھر میں گرد آلود ہواؤں اور بارشوں کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں شدید گرمی کے بعد صوبہ بھر میں گرد آلود ہواؤں اور بارشوں کی پیشگوئی کر دی

پشاور۔ 08 مئی (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں شدید گرمی کے بعد صوبہ بھر میں گرد آلود ہواؤں اور بارشوں کی پیشگوئی کر دی ۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں رواں ہفتے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے تاہم گرد آلود ہواؤں اور بارشوں کی پیشگوئی بھی کر دی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔اس سلسلے میں پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا۔ پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو گرد آلود ہوائیں/ آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے ہدایات جاری کر دیں۔

بارشوں کے باعث بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور تیز ہواوں کے باعث کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے،ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کردی گئی۔مراسلے میں درجہ حرارت میں اضافے کے پیش نظر عوام کو دن کے اوقات میں تیز دھوپ بچنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔

پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ کسان اپنی فصلوں کو پانی دینے کے معمولات اور خصوصاً گندم کی کٹائی کے علاقوں میں موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں،تیز ہواؤں کی صورت میں میں عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سائن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہیں، حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے کے لیے احتیاتی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی مکمل آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پردیں۔