اسلام آباد ۔ 9 جون (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے( آج)پیر کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ پنجاب،خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں، مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔تام مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ،سرگودھا،راولپنڈی،گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائیں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اتوار کومحکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق اتوار(رات)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ پنجاب،خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں، مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں موسم شدید گرم رہیگا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی/جنوبی پنجاب،خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں،مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں موسم شدید گرم رہا۔ تاہم مالاکنڈ ڈویڑن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا:میرکھانی،کالام03، مالام جبہ 02، دروش 01،گلگت بلتستان:استور08، بگروٹ 04، گلگت01، کشمیر : گڑھی دوپٹہ میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اتوار کو ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: جیکب آباد50،بہاولنگر،لاڑکانہ اور تربت میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔